ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: الیکشن کمشن کے حکم پروزیر اعظم مودی کے جلسہ گاہ کے اطراف سے بی جے پی کے جھنڈے ہٹائے گئے

اڈپی: الیکشن کمشن کے حکم پروزیر اعظم مودی کے جلسہ گاہ کے اطراف سے بی جے پی کے جھنڈے ہٹائے گئے

Mon, 30 Apr 2018 19:19:10    S.O. News Service

اڈپی 30؍اپریل (ایس او نیوز) یکم مئی جو وزیر اعظم مودی کے مجوزہ دورے کے پیش نظر جلسہ گاہ کے اطراف میں بی جے پی کی طرف سے لگائے جھنڈوں کو الیکشن کمیشن کے حکم پر ہٹا دیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایم جی ایم کالج کے احاطے میں وزیر اعظم مودی عوامی خطاب کرنے والے ہیں۔ جلسے کی تیاریوں کے ساتھ جھنڈے اور بینرس لگانا بھی معمولات میں شامل ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کے تحت بھارتیہ جنتاپارٹی کو ہدایت دی تھی کہ جلسہ شروع ہونے سے صرف ۲ گھنٹے قبل ہی جھنڈے لگانے ہونگے اور پروگرام ختم ہونے کے ۲ گھنٹوں کے اندر اسے وہاں سے ہٹانا ہوگا۔ 

بتایاجاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کو درکنار کرتے ہوئے پارٹی کے رضاکاروں نے ۲ دن پہلے ہی متعلقہ مقام پر بڑی تعداد میں جھنڈے لہر ادئے تھے۔ اس طرح کی حرکت کا علم ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے تمام جھنڈوں اور بینرس کو ہٹانے کے احکام جاری کیے، جس کے بعد بی جے پی اراکین نے وہاں سے جھنڈے ہٹادئے۔


Share: